پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، وزارتِ اطلاعات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

News Image

اسلام آباد :پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارتِ اطلاعات و نشریات سے متعلق مالی سال 2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں میڈیا سٹی کے لیے ہائیر کی گئی آفس بلڈنگ کے کرائے کی مد میں غیر مجاز اور خلافِ ضابطہ اخراجات سے متعلق آڈٹ اعتراض زیرِ بحث آیا۔ اجلاس میں مختلف پریس کلبز کو دی گئی 45 لاکھ روپے کی گرانٹ کے حوالے سے آڈٹ اعتراض کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ حکام کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کو تیس لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ بعد ازاں کمیٹی نے اس معاملے کو مزید جائزے اور عملدرآمد کے لیے جائزہ و عملدرآمد کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

DATE . Mar/11/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top