حکومت پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ

News Image

اسلام آباد: سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے اقوام متحدہ میں خواتین کے حقوق سے متعلق منعقدہ ایک اہم اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس کے دوران انہوں نے خواتین کو انصاف کی فراہمی میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے اپنے خطاب میں پاکستان میں خواتین کو انصاف تک رسائی کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی اور اس حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت خواتین کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے اجلاس میں خواتین کی فیصلہ سازی میں شمولیت اور انصاف تک رسائی کے فروغ کے لیے پارلیمنٹ کے کردار پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین سیاست، عدلیہ اور پالیسی سازی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں ان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

DATE . Mar/12/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top