کامن ویلتھ گیمز: قومی باکسر فاطمہ زہرہ نے ویمن باکسنگ میں پاکستان کیلئے میڈیل یقینی بنادیا

کامن ویلتھ گیمز: قومی باکسر فاطمہ زہرہ نے ویمن باکسنگ میں پاکستان کیلئے میڈیل یقینی بنادیا
فوٹو: اسکرین شاٹ

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلی اچھی خبر مل گئی ہے، قومی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ  نے  ویمن باکسنگ کےکوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان کی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز کی ویمنز 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد پانچ، صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

گلاسگو کے ایس ای سی ہال فائیو میں کھیلےگئے مقابلے میں فاطمہ زہرہ نے تینوں راؤنڈز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچوں ججز نے انہیں فاتح قرار دیا۔

باکسنگ مقابلوں کے فارمیٹ کے مطابق سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی فاطمہ زہرہ نے پاکستان کے لیے کم از کم کانسی کا تمغہ یقینی بنا دیا، فاطمہ زہرہ اس سے قبل اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں بھی پاکستان کے لیے برانز میڈل جیت چکی ہیں۔

فاطمہ زہرہ اب سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کر کے فائنل تک  رسائی کے لیے  پر امید ہیں۔

DATE . 30/ July/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top