پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ کے شرکا نے ملک میں انتظامی یونٹ کا قیام بنیادی مسائل کا حل قرار دیدیا

پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ کے شرکا نے ملک میں انتظامی یونٹ کا قیام بنیادی مسائل کا حل قرار دیدیا
فوٹو اسکرین گریب

پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے شرکا نے ملک میں انتظامی یونٹ کے قیام کو بنیادی مسائل کا حل قرار دیدیا۔

اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ کی تقریب سے خطاب میں معروف وکیل اور رکن پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل ون انتظامی یونٹس بنانے کی اجازت دیتا ہے، آئین کے تحت آپ کسی بھی علاقے کو وفاقی علاقہ ڈیکلیئر کرسکتے ہیں اور صوبوں کی حدود تبدیل کرسکتے ہیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا یہ سمٹ حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کے درمیان پارٹنرشپ کو مضبوط بنائے گی، کوشش رہی کہ کاروباری حضرات کے مسائل پالیسی سازوں تک پہنچائے جائیں، ہم سب نے ایف بی آر کو دیے گئے مکمل اختیارات پر حکومت سے بات کی، ایف بی آر کو یہ اتھارٹی نہیں ہوگی کہ آؤٹ آف دا وے جا کر کچھ کرے۔

 پیٹرن انچیف کاٹی ایس ایم تنویر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم میں غلطیاں ٹھیک کرنا ہوں گی ، ہمیں کام کرنے دیں ، ہم پر اعتماد کریں، سیالکوٹ کہتا ہے ہم پر ہاتھ رکھیں، ہم ایکسپورٹ ڈبل کردیں گے ۔

سمٹ میں شامل دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنا ہوگا، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ناگزیر ہے۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملکی ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئےکہا تھا کہ ہم جس سسٹم میں رہ رہے ہیں وہ تباہ ہوچکا ہے، نئے انتظامی یونٹ یا صوبے ہی اس مسئلےکا حل ہیں۔

DATE . 31/July/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top