بھارتی گلوکار سونو نگم کی سرجری کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل

بھارتی گلوکار سونو نگم کی سرجری کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل
گلوکار کی جانب سے اپنی سرجری سے متعلق بتانے سے گریز کیا گیا ہے/ فوٹو اسکرین گریب

بھارتی گلوکار سونو نگم کی سرجری کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سونو نگم نے اپنی سرجری کے دوران گانا گیا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں گلوکار نے 1949 میں بننے والی فلم ‘دلاری’ کا مشہور گانا‘ سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے‘ گایا ہے اور یہ گانا بھارت کے معروف پلے بیک گلوکار محمد رفیع نے گایا تھا۔

سونو نگم نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے گانے کو ڈاکٹرز کے نام کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری سرجری کے دوران پیارے ڈاکٹر نلیش ست اور ان کی ٹیم کے لیے ایک  پرفارمنس، درد کے عالم میں گلوکاری اور موسیقی کا لطف‘!

گلوکار کی اس ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جب کہ سونو نگم کی صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

گلوکار نے اپنی سرجری سے متعلق بتانے سے گریز کیا ہے تاہم ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو موجود ہے جس میں سونو نگم نے اپنے اعصابی بیماری میں مبتلا کا انکشاف کیا تھا۔

DATE . 12 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top