برطانوی شہزادہ ہیری کا فیملی سمیت 6 سال بعد امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ

برطانوی شہزادہ ہیری کا فیملی سمیت 6 سال بعد امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
فوٹو: فائل 

لندن: 6سال باپ اور بھائی سے دور رہ کر اوربیوی کےساتھ امریکا کے مزے کر کے دیکھ لیے ، برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے بالآخر فیملی سمیت اس ماہ امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41  برس کے شہزادہ ہیری نے اتوار کو بادشاہ چارلس کو وطن واپسی کے منصوبے سے آگاہ کردیا۔ 

خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ برطانیہ واپسی کے باوجود شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی میگھن مارکل کے درجے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ 

چند برس پہلے طے معاملے کے تحت ہیری اورمیگھن شاہی خاندان کے ایسے افراد ہی رہیں گے جو سرکاری امور انجام نہیں دیں گے۔ 

جوڑے کے 7 برس کے بیٹے آرچی اور 5برس کی بیٹی للی بیٹ نے برطانیہ ہی کے اسکول میں داخلہ لے لیا اور وہیں تعلیم مکمل کریں گے۔یہ واضح نہیں ہےکہ شہزادہ ہیری کس جگہ کو رہائش کیلئے اختیار کریں گے۔

یاد رہے کہ شاہی گھرانے سے شدید اختلافات کی خبریں منظرعام پرآنے کے بعد شہزادہ ہیری اپنی سابق اداکارہ بیوی میگھن مارکل کےساتھ 6  برس پہلے برطانیہ سے امریکا منتقل ہوگئے تھے ۔

نوبت یہ تھی کہ ہیری نے والد چارلس، سوتیلی والدہ کمیلا اورولی عہد بھائی شہزادہ ولیم کو بھی برطانیہ چھوڑنے کے ارادے سے لاعلم رکھا تھا۔

امریکا پہنچ کر شہزادہ نے اپنی کتاب، انٹرویو اور ایک شو میں بھی شاہی گھرانے پر طنز کیے تھے۔اس وقت کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے بیان جاری کرکے واضح کیا تھا کہ جوڑا عوامی خدمات انجام نہیں دے سکے گا اور آدھا ادھر آدھا ادھر والا معاملہ نہیں چلےگا۔

ساتھ ہی شہزادہ ہیری کو اعزازی فوجی ٹائٹل سے بھی محروم کردیا گیا تھا۔

امریکا میں شہزادہ ہیری کیلیفورنیا میں مقیم ہیں مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی اہلیہ میگھن امریکا کے ٹاپ حلقوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں۔ 

یہ واضح نہیں ہوا کہ شہزادہ ہیری کو آخر کیا چیز واپس وطن لائی ہےاوراس میں کس نے کردار ادا کیا۔

DATE . 20 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top