چین کا نئی نسل کے مواصلاتی اور کمپیوٹنگ نیٹ ورکس کی منصوبہ بندی و تعمیر میں تیزی لانے کا اعلان

6 جی ٹیکنالوجی کی تحقیق و ترقی کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی

بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز اور پیش رفت کے موضوع پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس کانفرنس میں وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ عہدہ دار نے “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” پر بھرپور عمل درآمد اور نئی صنعت کاری کو تیز کرنے کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ انفارمیشن و مواصلاتی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، نئی نسل کے مواصلاتی نیٹ ورک اور کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورک کی منصوبہ بندی اور تعمیر میں تیزی لانے، اہم شعبوں میں 5 جی اور صنعتی انٹرنیٹ کے بڑے پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے اور 6 جی ٹیکنالوجی کی تحقیق و ترقی کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔اس کے ساتھ نیٹ ورک اور ڈیٹا سیکیورٹی کی صلاحیت میں اضافہ، اور انفارمیشن و مواصلاتی صنعت میں چین کی مسابقتی برتری اور قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم اور بہتر بنایا جائے گا۔

DATE . 26 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top