اس سال سب سے سستے نئے آئی فون کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی

اس سال سب سے سستے نئے آئی فون کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی
نئے آئی فونز کو 9 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا / فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کو 9 ستمبر کو سپرپرائز اینڈ شائن نامی ایونٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔

عام طور پر یہ کمپنی ستمبر میں ایک ایونٹ کے دوران آئی فون ماڈلز کو متعارف کراتی ہے مگر اس بار حکمت عملی کو تبدیل کیا گیا ہے، خاص طور پر قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

یہ ایپل کی تاریخ کا پہلا سال ہے جب سب سے کم قمت نئے آئی فون کی قیمت ہی لوگوں کو دنگ کر دے گی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کو 2027 کے موسم بہار تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال 9 ستمبر کے ایونٹ میں جو نیا آئی فون سب سے کم قیمت ہوگا وہ آئی فون 18 پرو ہوگا۔

آئی فون 18 پرو کی کم از کم قیمت 1099 ڈالرز (3 لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی، وہ بھی اگر کمپنی کی جانب سے ریم کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ جون 2026 میں کمپنی کے اس وقت چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے کہا تھا کہ میموری چپس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی کی جانب سے آئی فونز ماڈلز کی قیمتوں میں کم از کم 100 ڈالرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ایپل کی جانب سے پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زائد ہوگئی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال ایپل کے فلیگ شپ فونز سب سے زیادہ مہنگے ہوں گے۔

2020 سے ایپل کے تمام آئی فونز کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور اسٹینڈرڈ ماڈل کی قیمت 829 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

آئی فون پرو ماڈلز کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوتی تھی مگر گزشتہ سال آئی فون 17 پرو کو 1099 ڈالرز کی قیمت پر پیش کیا گیا۔

چونکہ اس سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کو ستمبر کے ایونٹ میں پیش نہیں کیا جائے گا تو سابقہ ماڈلز کی دستیابی یا قیمتوں میں تبدیلی کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

تو اس سال سب سے سستا فون آئی فون 18 پرو ہوگا جس کی قیمت میں اگر 100 ڈالرز اضافہ ہوگا تو اس کی قیمت 1199 ڈالز جبکہ 18 پرو میکس کی قیمت 1299 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

آئی فون 17 ابھی 829 اور آئی فون 17 ای 599 ڈالرز میں فروخت کیا جا رہا ہے تو یہی سب سے کم قیمت دستیاب فونز ہوں گے۔

آئی فون ائیر کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے اور اس کا سکینڈ ورژن میں 2027 میں آئی فون 18 کے ساتھ ہی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

DATE . 4/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top