
ایشین کرکٹ کونسل نے ایشین گیمز مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہوں گے، ایونٹ میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم پہلامیچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈکےخلاف کھیلےگی۔
20 ستمبر کو سیمی فائنلز میچ کھیلے جائیں گے جب کہ ویمنز فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے، مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک کھیلا جائےگا، یکم اکتوبر کو دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔ْ
پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی کی دوسری پوزیشن والی ٹیم کا سامنا کرےگی جب کہ ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سیڈڈ ٹیموں میں شامل ہیں جو ڈائریکٹ کوارٹرفائنل کھیلیں گے۔
DATE . 7/Sep/2026
