چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیے

بیجنگ () چین نے جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ۔4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے ‘ریموٹ سینسنگ-53 (01-03)’ اور ‘ریموٹ سینسنگ-56 (01-03)’سیارچوں کو کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔ سیارچے کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ “ریموٹ سینسنگ-53 (01-03)’ اور ‘ریموٹ سینسنگ-56 (01-03)” سیارچے بنیادی طور پر سائنسی تجربات، اراضی و وسائل کے سروے، زرعی مصنوعات کی پیداوار کے تخمینے اور قدرتی آفات کی روک تھام و تخفیف سمیت مختلف شعبوں میں استعمال کیے جائیں گے۔

DATE. 10/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top