گریٹر برکس تعاون” سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ، چینی میڈیا

بیجنگ ()
18واں برکس سربراہی اجلاس 12 سے 13 ستمبر تک نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے برکس سمٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے برکس ممالک سے چار شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی، گلوبل ساؤتھ ممالک کی قوتوں کو مضبوط بنانے کے لئے چار اہم تجاویز پیش کیں اور برکس تعاون کو گہرا کرنے کے لئے پانچ انیشی ایٹوز پیش کئے، جو کہ “گریٹر برکس تعاون” کی اعلی معیار کی ترقی کے لیے چین کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ گلوبل ساؤتھ میں سرکردہ گروپ کے طور پر، برکس ممالک بین الاقوامی نظم و نسق کو مزید معقول اور اس کی منصفانہ سمت کی جانب کیسے رہنمائی کر سکتے ہیں اور کیسے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں؟
“ہمیں اختراعی ترقی کے فروغ ” ،” امن و استحکام کے تحفظ ” ،” تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھ کو فروغ دینے کے لیے” اور ” عالمی حکمرانی میں بہتری کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے”۔ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ “چارشعبوں میں قائدانہ کردار” پر مبنی تجاویز نے ایک بار پھربرکس تعاون کے لئے تاریخی مشن کو واضح کر دیا ہے اورآگے بڑھنے کے راستے کی نشاندھی کی ہے۔ انہوں نے اوپن سورس اور جامع فوائد پر مبنی مصنوعی ذہانت کی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید سہولیات کی فراہمی ، ڈیجیٹل صنعت میں تعاون، اسمارٹ مینوفیکچرنگ کوآپریشن اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹس کے حوالے سے پانچ انیشی ایٹوز پیش کیے جنہوں نے ” گریٹر برکس ” کے عملی تعاون کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے واضح راستہ دکھایا، جس سے گلوبل ساؤتھ کی یکجہتی و خود انحصاری کو تقویت ملےگی۔
ترقی تمام مسائل کے حل کی کلید ہے۔ برکس ممالک دنیا کی تقریباً نصف آبادی اور عالمی مجموعی معاشی حجم کا تقریباً 30 فیصد حصہ ہیں، جو عالمی اقتصادی ترقی میں اہم شراکت دار ہیں۔ روسی سینٹر فار ایشیا پیسیفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سرگئی سناکوئیف نے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال چین گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ساتھ مل کر کھلے پن، جامعیت، تعاون اور جیت جیت کے نتائج کو “گریٹر برکس تعاون” کی مزید کامیابیوں میں تبدیل کرنے کے لیے کام کرے گا، اور گلوبل ساؤتھ کی ترقی کے لیے مضبوط قوتیں جمع کرے گا۔

DATE . 14/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top