
لاہور: قومی ریسلر انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مثبت ٹیسٹ میں سامنے آنے والی ممنوعہ دوا انہوں نے قوت بڑھانے یا کھیل میں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال نہیں کی بلکہ دوا آنکھ کے علاج کے لیے استعمال کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ انعام بٹ کاموقف تسلیم کیاگیا ہے جس کے بعد قومی ریسلر کو 2 ماہ کی پابندی کی سزا تجویز کی جارہی ہے جو اپریل سے لاگو ہونے امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل واپس لیے جانے کا امکان بھی ہے تاہم پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
واضح رہے کہ انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ چین میں ہونے والے ایشین بیچ گیمز کے دوران لیا گیا تھا۔
DATE . 15 / Sep/2026
