
دونوں مما لک کو
اختلافات کو مؤثر انداز میں سنبھالنا چاہیے، چینی وزیر خا رجہ
بیجنگ () چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔ فریقین نے دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان روابط کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
وانگ ای نے کہا کہ حالیہ عرصے میں چین۔امریکہ تعلقات مجموعی طور پر دونوں ممالک کے سربراہان کی جانب سے طے کردہ تعمیری تزویراتی استحکام کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جو عالمی برادری کی توقعات کے مطابق ہے۔ وانگ ای نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سربراہان کی سفارت کاری چین۔امریکہ تعلقات کا بنیادی نکتہ ہے۔ دونوں فریقوں کو برابری، احترام اور باہمی مفاد کے جذبے کے تحت اعلیٰ سطح روابط کے اگلے مرحلے کی اچھی طرح تیاری کرنی چاہیے، رابطوں کو مضبوط بنانا، تعاون کو فروغ دینا، اختلافات کو مؤثر انداز میں سنبھالنا اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے، تاکہ یہ مثبت پیغام دیا جا سکے کہ چین اور امریکہ تعمیری تزویراتی طور پر مستحکم تعلقات کو فروغ دینے اور عالمی امن و ترقی کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
فریقین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
DATE . 18/Sep/2026
