بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین-یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات، ہارجیت اور زیرسم گیمز کے بجائے باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی ہیں۔ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت نے نہ صرف عالمی صارفین کو اعلیٰ معیار کی، سستی مصنوعات فراہم کی ہیں بلکہ عالمی سبز اور کم کاربن اخراج والی تبدیلی میں بھی مثبت کردار ادا کیا ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ یورپی یونین کھلی منڈیوں اور آزاد تجارت کے اپنے وعدوں کو برقرار رکھے گا، ڈبلیو ٹی او کے ضوابط کی پاسداری کرے گا، اور تمام ممالک کی کمپنیوں کے لیے ایک منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔ ترجمان نےاس بات پر زور دیا کہ چین یورپی یونین کے اقدامات پر گہری نظر رکھےگا اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرےگا۔
DATE . 18/Sep/2026

