
بیجنگ () 2026 ایشیائی کھیلوں کے افتتاح کے بعد مقابلوں کا پہلا دن ہے، جس میں مجموعی طور پر 31 طلائی تمغوں کے فیصلے ہوں گے۔ مردوں کے انفرادی ٹرائی ایتھلون مقابلے میں چین کے کھلاڑی ژانگ شی روئی نے چاندی کا تمغہ جیت لیا، جو ان ایشیائی کھیلوں میں چینی وفد کا پہلا تمغہ ہے۔
گیمز میں شرکت کرنے والا چینی وفد 1,274 افراد پر مشتمل ہے جس میں کھلاڑیوں کی تعداد 815 ہے ۔ چینی کھلاڑی ایشیائی گیمز کے 38 کھیلوں کی 369 کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
DATE . 20/ Sep/2026
