🚨نیوز اپڈیٹ مورخہ 24 ستمبر 2026

دعوٰی بعنوان: سباں بیگم بنام سرور وغیرہ بابت منسوخی انتقالات ہبہ تعدادی 68 کنال اراضی زرعی و مع بعد انتقالات واقع چکنمبر 11 گجیانی چشتیاں
واقعات دعوٰی:
سباں بیگم مدعیہ کا موقف تھا کہ اسے اپنے والد وریام کی وراثت سے عرصہ 11 سال قبل جعلی ہبہ کے انتقالات کے ذریعے محروم کر دیا گیا تھا۔اور ما بعد باقی سارے انتقالات بھی فراڈ کا نتیجہ تھے۔دعوٰی مابین فریقین عدالت دیوانی سول کورٹ میں 8 سال زیر سماعت رہا اور مورخہ 24 جولائی 2026 کو عدالت دیوانی چشتیاں نے خارج کر دیا۔

مابعد عدالت دیوانی کے فیصلے کے خلاف مدعیہ سباں بیگم نے اپیل مورخہ 11 اگست 2026 کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چشتیاں 1 کی عدالت میں دائر کر دی جو کہ صرف 1 ماہ 13 دن میں سماعت ہو کر امروز مورخہ 24 ستمبر 2026 کو منظور ہوئی۔جس میں عدالت نے قرار دیا کہ سباں بیگم اپنے والد وریام کی وراثت سے شرعی حصہ پانے کی حقدار ہے۔انتقالات ہبہ جعلی،فرضی اور بدنیتی پر مبنی ہیں اور سباں بیگم اپنا شرعی حصہ ترکہ 68 کنال اراضی زرعی میں سے تقریبا 10 کنال مالیتی تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے لینے کی حقدار ہے۔

الحمدللہ کئی ماہ کی مسلسل قانونی تحقیق عدالتی تیاری اور انتھک محنت منجانب قریشی لاء ایسوسی ایٹس چشتیاں آج ہمیں اس اپیل دیوانی میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جس میں ٹرائل کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں فریقین کی پلیڈنگ اور ریکارڈ سے ماوراء فیصلہ جاری کیا گیا تھا جو کہ عدالت اپیل نے منسوخ کر دیا۔اور ایک کمزور طبقہ خاتون کو اس کا شرعی حق وراثت دلانے میں اہم فیصلہ جاری کیا گیا ہے جو کہ باقی معاشرے کے لیے ایک اچھی عدالتی مثال ہے۔

ایم ظفر اقبال قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن چشتیاں

DATE . 25/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top