چین کے اپنے تیار کردہ پہلے سمندری ڈرلنگ جہاز کا پہلا مشن مکمل

جہاز کا یہ سفر 30 دن تک جاری رہا

بیجنگ () چین کے اپنے تیار کردہ پہلے سمندری ڈرلنگ جہاز “ڈریم” نے سمندری ڈرلنگ کے شعبے میں اپنا پہلا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ۔ جہاز کا یہ سفر 30 دن تک جاری رہا۔ بحیرہ جنوبی چین میں تقریباً 4100 میٹر گہرے پانی میں”ڈریم” ڈرلنگ جہاز نے دو کنووں کی کھدائی کا کام مکمل کیا اور بحیرہ جنوبی چین کے بیسن سے بیسالٹ کا نمونہ کامیابی سے حاصل کیا، جس سےانتہائی گہرے سمندر میں اس جہاز کی ڈرلنگ کے مکمل عمل کی صلاحیت کا اظہار ہوا ۔
اس مشن کے دوران بحیرہ جنوبی چین کی ارضیاتی ساخت کے ارتقا پر سائنسی تحقیق، “کور سیمپل” حاصل کرنے کے نظام کی تشکیل ، اور چین میں تیار کردہ بنیادی ڈرلنگ آلات کے استعمال سمیت کئی حوالوں سے اہم پیش رفت حاصل کی گئی ۔ اس کامیابی سے چین کی گہرے سمندر میں5000 میٹر تک کی گہرائی میں ڈرلنگ کے ذریعے چٹانوں کے نمونے حاصل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔یوں چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے ڈرلنگ جہاز کے ذریعے کامیابی سے گہرے سمندری طاس سے سخت چٹانوں کا نمونہ حاصل کیا۔

DATE . 28/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top