ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
قومی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوریا کو دو ۔ صفر سے شکست دی__فوٹو: سوشل میڈیا

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں اسکواش کے ایونٹ میں پاکستان نے ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوریا کو دو ۔ صفر سے شکست دی۔ 

پاکستان کے عشب عرفان نے اپنا میچ تین ۔ صفر اور نور زمان نے تین ۔ ایک سے جیتا۔

واضح رہے کہ ٹیم اسکواش سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ پاکستان کا ایشین گیمز میں ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔

DATE . 30/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top