مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید، خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار

مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید، خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار
حرمین شریفین اتھارٹی نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی/اسکرین گریب

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین حکام نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔

حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں خوف و ہراس پھیلانے اور وہاں موجود زائرین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف فوری ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات غلط ہیں۔

DATE . 2/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top