بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل
فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا بالی میں پیش آنیوالے حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ بالی میں اپنے کام کے سلسلے کی وجہ سے رہائش پذیر تھیں جہاں وہ ایک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نصرت بھروچا اس وقت بالی کے اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں تاہم حادثہ اور زخموں کی نوعیت کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اداکارہ کی صحت سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا لیکن یہ بات سامنے آئی ہے کہ علاج کے باعث اداکارہ کا بالی میں قیام کچھ دنوں کیلئے مزید بڑھ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نصرت بھروچا اداکار ٹائیگر شروف کی آنے والی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں، ٹائیگر شروف کے ساتھ یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

DATE . 2/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top