پیپلز بینک آف چائنا نے آر ایم بی کی شرحِ تبادلہ سے متعلق پالیسی مؤقف واضح کر دیا

بیجنگ () پیپلز بینک آف چائنا نے آر ایم بی کی شرحِ تبادلہ سے متعلق اپنے پالیسی مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ پیپلز بینک آف چائنا نے اس بات پر زور دیا کہ چین مارکیٹ میں طلب و رسد کی بنیاد پر شرح تبادلہ طے کرنے اور مختلف کرنسیوں کے مجموعی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈجسٹ کی جانے والی مینیجڈ فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر عمل پیرا ہے، جبکہ اس اصول کو بھی برقرار رکھتا ہے کہ شرحِ تبادلہ کے تعین میں مارکیٹ کو فیصلہ کن کردار ادا کرنے دیا جائے۔
پیپلز بینک آف چائنا کے مطابق، چین کی تجارتی ترقی کا انحصار عالمی مارکیٹ میں اس کی صنعتی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے پر ہے۔ چین کو کرنسی کی قدر میں کمی کے ذریعے نہ تو تجارتی فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی چین ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہے اور چین نے کبھی بھی مسابقتی بنیادوں پر کرنسی کی قدر میں کمی کی پالیسی اختیار نہیں کی۔
پیپلز بینک آف چائنا کے مطابق، عالمی معاشی عدم توازن کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ محض اپنی صنعتی مسابقتی صلاحیت میں کمی، کمزور مالیاتی و اقتصادی نظم و ضبط اور پیچیدہ ساختی مسائل کی ذمہ داری دوسرے ممالک کی شرحِ تبادلہ پر عائد کرنا دراصل ضروری اصلاحات کی ذمہ داری سے بچنے اور ان سے گریز کرنے کے مترادف ہے۔

DATE . 8/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top