گولڈن ویک کے دوران ایک کھلے چین کا مشاہدہ کیا گیا ہے، چینی میڈیا

صارفین کی مضبوط ہوتی کھپت کا منظر بھی دیکھا گیا ہے، رپورٹ

بیجنگ ()
چین میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی قومی دن کی تعطیلات پر خبر رساں ادارے روئٹرز سمیت متعدد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے خصوصی توجہ دی۔”پوری دنیا کو معلوم ہے کہ چینی عوام تعطیلات منا رہے ہیں” سے متعلق موضوع سوشل میڈیا پر مقبول ہوا، جبکہ “چائنا میکسنگ” یعنی چینی طرزِ زندگی کو اپنانے اور “چائنا ہال” یعنی چین سے خریدی گئی اشیا اور انہیں کھول کر دکھانے جیسے رجحانات بھی بیرونِ ملک مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق قومی دن کی سات روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں مختلف علاقوں کے درمیان مجموعی طور پر 2 ارب 14 کروڑ 20 لاکھ سفری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ یومیہ اوسط 30 کروڑ 60 لاکھ سفری سرگرمیاں رہیں۔ ان تعطیلات کے دوران دنیا نے چین میں صارفین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور مضبوط ہوتی کھپت کا منظر بھی دیکھا۔ یکم سے 6 اکتوبر تک چینی وزارتِ تجارت کی نگرانی میں شامل 78 پیدل چلنے والی گلیوں اور تجارتی مراکز میں آنے والے افراد کی تعداد اور کاروباری آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 2.5 فیصد اور 4.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں پرانی اشیا کے بدلے نئی اشیا خریدنے کی اسکیم کے تحت 33 ارب 48 کروڑ یوآن کی فروخت ہوئی۔
اس گولڈن ویک کے ذریعے دنیا نے ایک کھلے چین کو بھی دیکھا۔ متعلقہ سفری پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق قومی دن کی تعطیلات کے دوران چینی سیاح دنیا بھر کے 2 ہزار سے زائد شہروں تک پہنچے۔ متعدد غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی سیاحوں نے نہ صرف سیاحت کو فروغ دیا بلکہ فضائی سفر، ہوٹلوں، ریستورانوں اور خوردہ فروشی سمیت متعدد شعبوں کی آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔
دوسری جانب، چین میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے سفری خدمات کے نظام میں مسلسل بہتری کے باعث زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاح چین کا رخ کر رہے ہیں۔ متعلقہ پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق وسط خزاں فیسٹیول اور قومی دن کی تعطیلات کے دوران چین آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں “دو ہندسوں” کی شرح سے اضافہ ہوا۔ غیر ملکی سیاحوں نے چین میں اپنے تجربات بیان کرنے کے لیے “حیرت انگیز”، “ناقابلِ فراموش” اور ” اس جگہ سے محبت ہو گئی” جیسے الفاظ استعمال کیے۔
نومبر میں نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں منعقد ہوگی، جبکہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) کے رہنماؤں کا 33واں غیر رسمی اجلاس شین زین میں شروع ہوگا۔ پُررونق “گولڈن ویک” سے لے کر ان بین الاقوامی اجتماعات تک، چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو مسلسل وسعت دے رہا ہے تاکہ ترقی کے مواقع دنیا کے ساتھ بانٹے جا سکیں۔

DATE . 9/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top