حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جا سکتا، امام حرم شیخ السدیس

حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جا سکتا، امام حرم شیخ السدیس
فوٹو: سعودی پریس ایجنسی

مکہ مکرمہ: چیف امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔

مسجد الحرام میں جمعے کا خطبہ دیتے ہوئے امام شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے  حوثی ملیشیا کے مکہ، مدینہ اور شہری تنصیبات پرحملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین پر حملے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا سبب بنتے ہیں،  حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔

اس کے اعلاہ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سے جعلی ویڈیوز اور آوازیں بنا کر پھیلانا جھوٹ اور حرام عمل ہے، جدید ٹیکنالوجی اللہ کی نعمت ہے، اسے اطاعت الٰہی اور خوشنودی کے لیے استعمال کیا جائے۔

دوسری جانب مسجد نبویﷺ کے امام شیخ خالد المعینا نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ  حرمین شریفین سے عداوت رکھنے والوں کی دشمنی انہیں گمراہی اور رسوائی تک لے جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اللہ تعالیٰ کا محترم گھر اوراس کے نزدیک محبوب ترین سرزمین ہے۔

DATE . 10/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top