چین اور پاکستان “قراقرم-2026” مشترکہ فوجی مشق منعقد کریں گے، چینی وزارت دفاع

مشق کا مقصد مشترکہ انسدادِ دہشت گردی اور کلیئرنس آپریشن ہوگا

بیجنگ () چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل چھن شی نے کہا کہ اکتوبر کے وسط سے آخر تک چین اور پاکستان کی برّی افواج سنکیانگ کے علاقے کورلا میں ” قراقرم -2026“ نامی مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد کریں گی۔اس مشق کا مقصد بلند پہاڑی علاقوں میں مشترکہ انسدادِ دہشت گردی اور کلیئرنس آپریشن ہوگا، جس میں ڈرون آپریشن، متحرک اہداف کو نشانہ بنانے ، طویل فاصلے تک سنائپنگ جیسی مہارتوں کی باہمی تربیت کے ساتھ مشترکہ کمانڈ اور حقیقی فوجی کارروائی کی مشقیں بھی شامل ہوں گی۔ یہ دونوں ممالک کی برّی افواج کے درمیان پہلی مشترکہ تربیت ہے، جو دونوں فریقوں کو تبادلے اور تعاون کو گہرا کرنے نیز دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دے گی۔

DATE . 11/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top