بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ اور پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل گرینڈ چیف سر باب دادائے نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ پاپوا نیو گنی بحرالکاہل کے جزائرکے علاقے میں چین کا اچھا دوست، اچھا شراکت دار اور اچھا برادر ملک ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاپوا نیو گنی کے ساتھ چین کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے اور چین-پاپوا نیو گنی شراکت داری کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کے لیے گورنر جنرل دادائے کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ گورنر جنرل دادائے نے کہا کہ پاپوا نیو گنی چین کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ سے فائدہ اٹھا تے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مسلسل اور گہری ترقی کو فروغ دینے کا منتظر ہے۔
DATE . 12/Oct/2026

