Posla News

بسم ﷲ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
محترم قاضی محمد نوید قریشی ھاشمی صاحب اور تمام گروپ کے معززین پیر صاحبان ❤️
آپ کی تحریر مدلل قابل احترام ھے اس بات میں کوئی مبالغہ نہیں ھے کہ قریش اور ان میں ھاشمی اور سادات کا کائنات میں بلند مقام ﷲ رب العزت نے عطاء فرمایا ھے اور ھمارے اس خاندان کے تمام افراد صاحب کردار اور گناھوں سے بچ جائیں پھر ﷲ رب العالمین کے حضور سجدہ ریز ھوں تو یہ طے ھے کہ وہ مقام ولایت پر فائز ھو سکتے ھیں جبکہ ھماری نسل کے لیئے آسانیوں کے ساتھ مشکلات بھی موجود ھیں یہ بھی ضروری نہیں کہ ھم خوشحال ھی ھوں البتہ ھمارا صاحب کردار اور گناہوں سے بچنے کا حکم دیا گیا ھے
ھماری نسل کے لیئے خصوصاً یہ بات طے ھے کہ جو بھٹک جائے گا اس کے لیئے سخت ترین سزا کا ھونا بھی روز روشن کی طرح عیاں ھے۔ ھمارے خاندان کے لیئے بخیل اور لچہ ھونے پر وہ سخت ترین سزا لکھی گئی ھے جس کی وجہ سے ھم قرب خداوندی اور شفاعت رسول مقبول خاتم الانبیاءﷺ سے محروم ھو سکتے ھیں
ھمارے بزرگ ولی کامل حضرت پیر حکیم الاولیاء دادا قائم دین قریشی رح نے فرمایا تھا کہ ھمارے گاؤں میں کوئی چور یا غیر قریشی ھاشمی داخل ھو گا اندھا ھو جائے گا اور ایسا ھی ھوتا تھا جبکہ ھمارے گاؤں میں کسی بھی گھر کی چاردیواری نہیں ھوتی تھی عبادات حکمت علم و دانش کا گہوارہ تھا اب کم کم ھی رہ گیا ھے۔ قابل توجہ یہ بات ھے کہ حضرت دادا قائم دین قریشی ھاشمی رح نے یہ فرمان بھی چھوڑا تھا کہ اگر میری اولاد بخیل اور لچی ( بدکار) ھو جائے گی تو یہ گاؤں زمین بوس ھو جائے گا اور ایسا ھی ھوا ھے۔ اب دھن دولت عہدوں سے تو سرشار ھیں لیکن جو اصول اسلامی تھے ان سے بہت دور چلے گئے ھیں جبکہ روشنی پھر بھی موجود ھے۔
اس تفصیل کا مقصد یہ ھے کہ ھم سب کو دین اسلام کے عین مطابق زندگی گزارنے کا حکم ھے اور ھمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ھم اچھے خون کے ساتھ پاکیزہ کردار کی طرف توجہ دیں تو
پا جا سراغ زندگی
حق قائم سچ دائم
دعاگو سلیم نواز قریشی ھاشمی

DATE . 18/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top