🌹🇵🇰 تاریخی اعزاز، قومِ قریش کا فخر 🇵🇰🌹الحمدللہ رب العالمین!یہ پوری قومِ قریش کے لیے انتہائی مسرت، عزت اور فخر کا مقام ہے کہ ہمارے ہونہار نوجوان مستحسن ولد مظہر نے پاکستان آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ (Second Lieutenant) بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔بلاشبہ یہ کامیابی صرف ایک خاندان کی خوشی نہیں، بلکہ پوری قومِ قریش کے لیے ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ ہمارے نوجوان کی یہ کامیابی اس بات کی روشن مثال ہے کہ محنت، عزم، والدین کی دعاؤں اور مسلسل جدوجہد سے انسان کامیابی کی بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے۔ہم مستحسن کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، بالخصوص ان کے والد محترم مظہر صاحب اور تمام اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی تربیت، دعاؤں اور قربانیوں نے اس خوشی کے لمحے کو ممکن بنایا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مستحسن کو اپنے فرائض دیانت داری، بہادری اور جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وطنِ عزیز پاکستان کی خدمت میں سرخرو کرے اور انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین!آج مستحسن کی کامیابی پوری قومِ قریش کے ماتھے کا جھومر اور ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔🇵🇰 قومِ قریش کا فخر، پاکستان کا قابلِ فخر سپوت! 🇵🇰✍️
Date . 18/Oct/2026
