چینی وزیر خا رجہ گلوبل گورننس فورم 2026 سے کلیدی خطاب کریں گےبیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای گلوبل گورننس فورم 2026 (شیونگ آن) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور کلیدی خطاب کریں گے۔بدھ کے روز چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بتایا کہ وانگ ای فورم میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر مزید مؤثر عمل درآمد اور زیادہ منصفانہ و مساوی عالمی نظامِ حکمرانی کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات پیش کریں گے۔ ترجمان کے مطابق، وانگ ای فورم میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔