
وزیر اعظم پشاور پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی پشاور پہنچے ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا جہاں صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہدا کی فیملیز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
DATE . 22/Oct/2026
