کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کا اعلامیہبیجنگ ()کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس بیجنگ میں ایک اعلامیے کے اجرا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اعلامیے کا مکمل متن درج ذیل ہے:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس 26 سے 29 اکتوبر 2026 تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے 162 ارکان اور 117 متبادل ارکان نے شرکت کی۔ مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے ارکان اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدے دار بھی اجلاس میں بطور غیر رائے دہندہ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ، بنیادی سطح پر کام کرنے والے بعض ساتھیوں اور ماہرین و دانشوروں نے بھی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کے مندوبین کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے کی، جبکہ مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔مرکزی کمیٹی نے سیاسی بیورو کے کام سے متعلق شی جن پھنگ کی پیش کردہ رپورٹ کی سماعت کی اور اس پر غور کیا۔ اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدمی سے عمل درآمد سے متعلق بعض اہم امور کی قرارداد پر بھی غور کیا گیا اور اسے منظور کیا گیا۔ شی جن پھنگ نے قرارداد کے مسودے کی وضاحت پیش کی۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے بعد سے سیاسی بیورو کی کارکردگی کی مکمل توثیق کی۔ اس بات پر متفقہ رائے سامنے آئی کہ سیاسی بیورو نے درج ذیل شعبوں میں پیش رفت دکھائی ہے: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس اور بیسویں مرکزی کمیٹی کے کل رکنی اجلاسوں کے رہنما اصولوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد؛ استحکام برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے عمومی اصول پر کاربند رہنا؛ نئے ترقیاتی فلسفے کا تمام شعبوں میں مکمل اور درست اطلاق؛ پانچ شعبوں پر مشتمل مربوط منصوبے اور چار نکاتی جامع حکمت عملی پر ہم آہنگی کے ساتھ عمل درآمد؛ ملکی اور بین الاقوامی تقاضوں میں توازن برقرار رکھنا؛ ترقی اور سلامتی دونوں کو یقینی بنانا؛ اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی میں ٹھوس نتائج حاصل کرنا؛ سوشلسٹ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو آگے بڑھانا؛ عوامی ابلاغ اور ثقافتی امور کو بہتر بنانا؛ عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا؛ قومی سلامتی اور سماجی استحکام کا تحفظ؛ جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو مزید مضبوط بنانا؛ قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدید کاری؛ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے متعلق امور پر پیش رفت؛ اور چینی خصوصیات کے حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کو آگے بڑھانا۔ان کوششوں کے نتیجے میں چودہویں پانچ سالہ منصوبے کی کامیاب تکمیل ہوئی، جبکہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دور کا آغاز بھی اچھے انداز میں ہوا اور پارٹی و ملک کے امور میں نئی پیش رفت اور نتائج حاصل ہوئے۔ اجلاس میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ رواں سال کارکردگی کے درست تصور کو قائم کرنے اور اس پر عمل کرنے کے حوالے سے مطالعاتی مہم شروع کی گئی، جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔ ان سرگرمیوں نے پوری پارٹی اور پوری قوم کو اتحاد کے ساتھ آگے بڑھانے والی عظیم قوت کو مزید مجتمع کیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام سے اب تک کے سفر کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی کمیٹی نے اجلاس میں نشاندہی کی کہ پارٹی کی مسلسل کامیابیوں کا بنیادی راز کمیونزم کے اعلیٰ نصب العین سے وابستگی، چینی قوم کی دیرپا عظمت کے حصول کے لیے لگن، چینی عوام کی خوشحالی اور چینی قوم کی نشاۃ الثانیہ کے عزم میں پوشیدہ ہے۔تاریخ کے ہر دور میں پارٹی نے اپنی سیلف گورننس کو بہت اہمیت دی، سچائی پر قائم رہنے اور غلطیوں کی اصلاح کا حوصلہ دکھایا، نیز اپنے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی کوششوں اور عوام کی حمایت پر انحصار کرتے ہوئے خود کو مسلسل مضبوط بنایا۔ نتیجتاً وہ پارٹی اور عوام کے مقصد و مشن میں مضبوط قیادت کا مرکز بن کر ابھری۔انقلاب، ترقی اور اصلاحات کے مختلف ادوار میں پارٹی نے پارٹی سازی کو ایک عظیم منصوبے اور پھر ایک نئے عظیم منصوبے کے طور پر آگے بڑھایا، جبکہ اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد شروع ہونے والے نئے عہد میں بھی اس حوالے سے مزید پیش رفت کی گئی۔اس سفر کے دوران پارٹی نے اس تاریخی سوال کے دو جواب تلاش کیے کہ عروج و زوال کے تاریخی چکر سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ یہ دو راستے عوام کی جانب سے حکومت کی نگرانی اور پارٹی کی خود اصلاح ہیں۔ یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی منفرد دریافتیں ہیں اور مارکسسٹ جماعتوں کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں مقام رکھیں گی۔اجلاس کے شرکا نے نئے عہد میں جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کے نفاذ کے سلسلے میں حاصل ہونے والی عظیم کامیابیوں کا بھرپور اعتراف کیا۔ اس بات پر متفقہ رائے سامنے آئی کہ کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت میں مرکزی کمیٹی نے پارٹی کی کمزور، کھوکھلی اور غیر مؤثر قیادت، خود نگرانی اور سیلف گورننس کے سست، سطحی اور غیر مؤثر نظام، نیز پارٹی کے اندر موجود بعض سنگین مسائل کی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے غیر معمولی سیاسی جرات اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کے عزم پر ثابت قدم رہتے ہوئے مرکزی کمیٹی نے ان تمام نمایاں مسائل سے نمٹنے کے لیے سخت ترین اقدامات متعارف کرائے اور مسلسل کوششیں کیں۔ نتیجتاً خود نگرانی اور سیلف گورننس کے کمزور اور سست نظام کا مسئلہ بنیادی سطح پر حل کیا گیا، طویل عرصے سے جاری غیر صحت مند رجحانات پر قابو پایا گیا، برسوں سے پارٹی کو درپیش گہرے مسائل کا ازالہ کیا گیا اور پارٹی، ریاست اور فوج کے اندر پوشیدہ سنگین خطرات کا خاتمہ کیا گیا۔ اس طرح انقلابی عمل کے ذریعے پارٹی مزید مضبوط ہوئی۔نئے عہد میں جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو آگے بڑھانے کی کوششوں نے ایک صدی پرانی پارٹی کے خوداصلاحی کے عمل میں نئی راہیں کھولیں اور پارٹی و ملک کے امور میں تاریخی کامیابیاں اور تبدیلیاں متعارف کرائیں۔ اس طرح پارٹی اور عوام نے ایک عظیم پارٹی اور عظیم ملک کی تعمیر میں تاریخی پیش قدمی کا موقع حاصل کیا۔یہ نشاندہی کی گئی کہ نئے عہد میں پارٹی کی نگرانی، نظم و نسق، ترقی اور اسے مضبوط بنانے کی کوششوں کے دوران کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت میں مرکزی کمیٹی نے اپنے عہد کے اہم سوالات کے جواب میں نئے خیالات، نئی سوچ اور نئی حکمت عملیاں پیش کی ہیں کہ طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والی کس نوعیت کی مارکسسٹ پارٹی تشکیل دی جانی چاہیے اور اسے کس طرح تشکیل دیا جائے۔ اس کے نتیجے میں پارٹی سازی کے حوالے سے شی جن پھنگ کا نظریہ تشکیل پایا۔اس نظریے نے پارٹی سازی سے متعلق مارکسسٹ نظریے کو مزید وسعت دی اور اسے ترقی دی ہے۔ یہ مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چین کے مخصوص حالات اور اس کی عمدہ روایتی ثقافت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے ذریعے پارٹی کی نظریاتی جدت کو آگے بڑھانے کی ایک اہم کامیابی ہے۔ یہ پارٹی اور عوام کے عملی تجربات اور اجتماعی دانش کا نچوڑ بھی ہے۔نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریے کے ایک اہم جزو کے طور پر، یہ نظریہ نئے عہد میں پارٹی سازی کے عظیم نئے منصوبے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے بنیادی رہنمائی اور لائحہ عمل فراہم کرتا ہے۔اس بات پر زور دیا گیا کہ اس وقت جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو آگے بڑھانے کے لیے بہت سے سازگار حالات موجود ہیں، تاہم اس کوشش میں نئے حالات اور نئے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ عالمی، ملکی اور پارٹی کے اندرونی حالات میں گہری تبدیلیوں کے باعث چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ، اصلاحات و ترقی کے فروغ اور سماجی ہم آہنگی و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے عوام کو متحد اور ان کی قیادت کرنے، نیز اپنی ترقی پسند حیثیت اور خلوص کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پارٹی کی ذمہ داریاں مزید دشوار ہو گئی ہیں۔یہ تمام عوامل نئے حالات میں پارٹی کی حکمرانی اور قیادت کی صلاحیت، اس کے ارکان کے معیار اور بدعنوانی و اخلاقی انحطاط کے خلاف مزاحمت کے لیے بڑے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔ مزید برآں، پارٹی کو درپیش “چار آزمائشیں” اور “چار خطرات” بدستور طویل المدتی، پیچیدہ اور سنگین نوعیت کے ہیں۔اس تناظر میں پارٹی کے تمام ارکان کو پارٹی کی طویل مدتی حکمرانی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کے حصول کے تزویراتی نقطۂ نظر سے جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدم رہنے کی غیر معمولی اہمیت کا گہرا ادراک حاصل کرنا چاہیے۔ ہمیں پختہ اعتماد اور عزم برقرار رکھتے ہوئے نئے عہد میں جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کے قیمتی تجربات کو آگے بڑھانے، پارٹی سازی میں نمایاں مسائل سے نمٹنے اور انہیں حل کرنے، نیز پارٹی کی خودنگرانی اور سیلف گورننس کے ذریعے قائم ہونے والی صحت مند سیاسی صورتحال کو مستحکم اور مزید فروغ دینے کے لیے بلند تر معیارات اور زیادہ ٹھوس اقدامات اختیار کرنے چاہییں۔یہ بتایا گیا کہ جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدم رہنے کے لیے مارکسزم ۔ لینن ازم، ماؤ زے تنگ کے افکار، ڈینگ شیاؤ پھنگ کا نظریہ، تین نمائندگیوں کا نظریہ اور سائنسی تصورِ ترقی پر کاربند رہنا، نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریے پر مکمل عمل درآمد اور پارٹی سازی کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریے کا گہرائی سے مطالعہ اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔پارٹی کے مشن اور ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے نئے عہد میں پارٹی سازی کے مجموعی تقاضوں کے مطابق عمل کرنا، پارٹی کے دستور کو بنیادی رہنما اصول بنانا، پارٹی کی پیش رو حیثیت برقرار رکھنا، پارٹی کی مجموعی قیادت اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی و متحدہ قیادت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ہمیں پارٹی کی طویل مدتی حکمرانی کی صلاحیت کو بہتر بنانے، اس کی ترقی پسند حیثیت اور خلوص کو برقرار رکھنے اور عوام کے ساتھ اس کے قریبی تعلق کو مستحکم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ ہمیں سخت اصولوں پر غیر متزلزل طور پر کاربند رہنا چاہیے ، جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کے نظام کو بہتر بنانا چاہیے اور پارٹی سازی کے تمام شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی اعتبار سے پارٹی کو مضبوط بنانا بنیادی اصول کے طور پر اختیار کرنا چاہیے۔ہمیں پوری پارٹی میں مزید جوش، پہل کرنے کے جذبے اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہیے، خود کو پاکیزہ بنانے، بہتر کرنے، تجدید کرنے اور مزید اعلیٰ معیار تک پہنچانے کا عمل جاری رکھنا چاہیے، نیز سیاسی قیادت، نظریاتی رہنمائی، عوام کو منظم کرنے اور معاشرے کو متحرک کرنے کی پارٹی کی صلاحیت کو مسلسل مضبوط بنانا چاہیے۔یوں ، اس بات کو یقینی بنایا جا سکے گا کہ پارٹی ہمیشہ ایک ایسی متحرک مارکسسٹ حکمران جماعت رہے جو زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو، عوام کی بھرپور حمایت حاصل کرے اور تمام آزمائشوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھے، اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے عظیم مقصد میں ہمیشہ مضبوط قیادت کے مرکز کا کردار ادا کرتی رہے۔اجلاس میں جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدمی کے لیے درج ذیل رہنما اصولوں کو اجاگر کیا گیا: پارٹی کے مشن اور ذمہ داریوں کی تکمیل کو مقدم رکھنا؛ سیاسی اعتبار سے پارٹی کو مضبوط بنانے کو بنیادی اصول کے طور پر اختیار کرنا؛ تمام شعبوں میں سخت نظم و نسق نافذ کرنا؛ مسائل پر مرکوز نقطۂ نظر اپنانا؛ بنیادی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے جدت کے نئے راستے تلاش کرنا؛ اعلیٰ سطح سے نچلی سطح تک عمل درآمد کو یقینی بنانا؛ اور ضوابط کے مطابق پارٹی کے امور چلانا۔اجلاس میں جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدمی کے لیے منظم منصوبہ بندی بھی کی گئی، جس میں کمیونسٹ پارٹی کے ارکان میں پارٹی اسپرٹ کو مضبوط بنانے؛ جمہوری مرکزیت کے اصول پر سختی سے عمل کرنے؛ قومی نشاۃ الثانیہ کے مشن کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل عہدے داروں کی تربیت؛ مختلف سطحوں کے درمیان ہم آہنگی اور مؤثر عمل درآمد پر مبنی مضبوط تنظیمی نظام کی تشکیل؛ طرزِ عمل کو بہتر بنانے اور نظم و ضبط کو مسلسل سخت کرنے؛ بدعنوانی کے خلاف پُرعزم اور مربوط کارروائی؛ نظام اور ضوابط کے تحت پارٹی کے امور چلانے؛ پارٹی اور ریاست کے نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے؛ اور پارٹی کی خوداصلاحی اور سیلف گورننس کی تمام ذمہ داریوں کی سنجیدگی سے تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔یہ نشاندہی کی گئی کہ جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو یقینی بنانے کی کوششوں میں پارٹی اسپرٹ کو مضبوط بنانا ایک بنیادی کام ہے۔ اس مقصد کے لیے پارٹی کے تمام ارکان اور عہدے داروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ پارٹی کی فطرت اور مقصد پر کاربند رہیں، پارٹی سے متعلق شعور کو بلند کریں، پارٹی رکن کی حیثیت سے اپنی شناخت اور پارٹی کی پیش رو حیثیت کو بہتر طور پر سمجھیں اور زندگی بھر پارٹی اسپرٹ کو مضبوط بنانے کے لیے خود کو وقف رکھیں۔اس کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے نظریات اور عقائد کو مضبوط بنانے، پارٹی سے غیر متزلزل وفاداری پیدا کرنے، عوام کے لیے گہری وابستگی رکھنے، حقائق کی بنیاد پر سچائی تلاش کرنے، اخلاقی کردار سنوارنے اور دیانت داری و پاکیزگی برقرار رکھنے کی ترغیب بھی دی جانی چاہیے۔ ان کوششوں سے پارٹی ارکان اور عہدے دار وفادار، راست باز اور ذمہ دار بن سکیں گے اور کمیونسٹوں کے حقیقی سیاسی کردار کو ہمیشہ برقرار رکھیں گے۔اس سلسلے میں پارٹی سے وفاداری کی تعلیم کو مضبوط بنانے، پارٹی کے تازہ ترین نظریات کے ذریعے اتحاد اور اندرونی قوت پیدا کرنے، پارٹی کی اچھی روایات اور چین کی عمدہ روایتی ثقافت کے ذریعے پارٹی اسپرٹ کو پروان چڑھانے، عملی جدوجہد میں اسے نکھارنے اور پارٹی اسپرٹ کے جائزے کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔یہ نشاندہی کی گئی کہ جمہوری مرکزیت پارٹی کا بنیادی تنظیمی اصول اور نظامِ قیادت ہے، لہٰذا اس پر عمل درآمد جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کے نفاذ کا ایک لازمی تقاضا ہے۔ ہمیں جمہوری مرکزیت کے ادارہ جاتی نظام کو بہتر بنانے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ پارٹی کے اندر جمہوریت کو بھرپور فروغ دیا جا سکے اور درست مرکزیت کے اصول پر مؤثر طریقے سے عمل کیا جا سکے۔ اس سے جمہوری مرکزیت کے سیاسی، تنظیمی، ادارہ جاتی اور عملی فوائد سے بہتر طور پر استفادہ ممکن ہوگا۔عملی طور پر پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحدہ قیادت کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے، پارٹی کے اندر جمہوریت کی افادیت بہتر بنانے، راہبر ٹیموں کے غور و خوض کے قواعد اور فیصلہ سازی کے طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد، نیز راہبر ٹیموں کے سربراہان کے فرائض کی انجام دہی اور اختیارات کے استعمال کو ضابطے کے تحت لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔یہ کہا گیا کہ عہدے داروں کا سخت نظم و نسق جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کی کلید ہے۔ ہمیں نئے عہد کے لیے پارٹی کی تنظیمی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے عہدے داروں کی تعلیم و تربیت، ترقی، انتخاب، تقرری، انتظام اور نگرانی کے لیے سخت معیارات اپنانے چاہییں۔ اس بنیاد پر ایسے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل عہدے داروں کی ٹیم تیار کی جائے گی جو سیاسی طور پر پختہ عزم، پیشہ ورانہ مہارت، بہترین طرزِ عمل اور سخت نظم و ضبط کی حامل ہو۔عہدے داروں کی تقرری کے لیے درست رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے موزوں اور مؤثر اقدامات کے ذریعے ان کا انتخاب اور تقرر کیا جانا چاہیے۔ انہیں کارکردگی کے درست تصور کو اپنانے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دی جائے، فرائض کی انجام دہی اور نئے راستے کھولنے کی صلاحیت بہتر بنائی جائے، باصلاحیت نوجوان عہدے داروں کی تربیت اور انتخاب کے عمل کو بہتر کیا جائے، اور عہدے داروں کے انتظام و نگرانی کو مضبوط بنایا جائے۔ ان اقدامات کا مقصد باصلاحیت افراد کی تربیت، بھرتی اور ان کی صلاحیتوں سے استفادے کے عمل کو ہر سطح پر فروغ دینا ہے۔یہ کہا گیا کہ جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کے نفاذ میں ہر سطح کی پارٹی تنظیمیں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ تمام سطحوں اور شعبوں میں پارٹی تنظیموں کی تشکیل کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ ان کے سیاسی اور تنظیمی کردار کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ اس سے پارٹی کی پالیسیوں، اصولوں اور رہنما خطوط، نیز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر مربوط، اہدافی اور مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔اس مقصد کے لیے پارٹی اور ریاست کے مرکزی اداروں کی پارٹی تنظیموں کے مثالی کردار کو بروئے کار لانا، مقامی پارٹی کمیٹیوں کے فرائض کو مضبوط بنانا، تمام شعبوں میں نچلی سطح کی پارٹی تنظیموں کو بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات کرنا، نئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں پارٹی سازی کو فروغ دینا، پارٹی ارکان کی مضبوط ٹیم تیار کرنا اور پارٹی تنظیموں کی مختلف سطحوں کے درمیان ہم آہنگی یقینی بنانے کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ضروری ہے۔یہ نشاندہی کی گئی کہ طرزِ عمل کو بہتر بنانا اور نظم و ضبط کو سخت کرنا جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو آگے بڑھانے کے مؤثر اقدامات ہیں۔ ہمیں پارٹی اسپرٹ کو مضبوط بنانے، طرزِ عمل کو بہتر کرنے اور نظم و ضبط کو سخت کرنے کے لیے مربوط کوششیں کرنی چاہییں، جبکہ طرزِ عمل کی بہتری اور نظم و ضبط کے نفاذ کو بدعنوانی کے خلاف اقدامات کے ساتھ یکجا کرنا چاہیے۔طرزِ عمل کی بہتری کے ذریعے جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو آگے بڑھانے کے حاصل شدہ تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ہمیں اپنے طرزِ عمل میں مسلسل بہتری یقینی بنانی چاہیے ، سخت نظم و ضبط کے ذریعے پارٹی کی نگرانی اور انتظام کرنا چاہیے ، اور مثبت تشخص کے ذریعے عوامی حمایت اور قوت کو مجتمع کرنا چاہیے۔عملی طور پر نئے عہد میں پارٹی کی عوامی رابطہ کاری کی پالیسی پر عمل کرنا، پارٹی کی مرکزی قیادت کے کام کے طرزِ عمل کو بہتر بنانے سے متعلق آٹھ نکاتی فیصلے پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کرنا، طرزِ عمل کی بہتری کے لیے مسلسل اور مستقل کوششیں جاری رکھنا، نظم و ضبط کے نفاذ کو مزید سخت بنانا اور نظم و ضبط کو رہنمائی، پابندی، ضمانت اور ترغیب کے ذریعے کے طور پر بھرپور انداز میں بروئے کار لانا ضروری ہے۔یہ نشاندہی کی گئی کہ عہدے داروں میں بدعنوانی کرنے کی نہ جرات ہو، نہ موقع ملے اور نہ ہی اس کی خواہش پیدا ہو، اس مقصد کے لیے مربوط اقدامات کرنا جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کی ایک اہم حکمت عملی اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کا بنیادی رہنما اصول ہے۔پارٹی بدعنوانی کو ہرگز برداشت نہیں کرتی، کیونکہ محنت کش طبقے اور عوام کی وسیع ترین اکثریت کے مفادات کے سوا اس کا اپنا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔ اس اصول کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کے چینی خصوصیات کے حامل منفرد راستے پر ثابت قدمی سے گامزن رہنا چاہیے اور اس سلسلے میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحدہ قیادت کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔بدعنوانی کی ظاہری علامات اور بنیادی وجوہات دونوں کے تدارک کے لیے منظم اقدامات کرنے اور سخت سزاؤں، اہدافی اصلاحات اور مؤثر روک تھام پر مشتمل جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، تاکہ اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف برقرار رکھتے ہوئے اختیارات کے استعمال پر نگرانی اور جانچ پڑتال کے نظام کو بھی مضبوط بنانا چاہیے، دیانت داری کو فروغ دینے اور بدعنوانی سے نفرت کرنے کی اخلاقی و ثقافتی بنیادیں مستحکم کرنی چاہییں، نیز بدعنوانی کی جرات، مواقع اور خواہش کا خاتمہ کرکے اس کی روک تھام کے لیے مربوط کوششوں کو مزید مؤثر بنانا چاہیے۔یہ نشاندہی کی گئی کہ پارٹی کے ضوابط اور ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانا جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو یقینی بنانے کے لیے ایک طویل مدتی اور بنیادی حکمت عملی ہے۔ ہمیں پارٹی کے تمام ارکان کے لیے پارٹی کے دستور کو بنیادی ضابطۂ عمل کے طور پر برقرار رکھنا چاہیے ، پارٹی سازی سے متعلق ادارہ جاتی اصلاحات کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور ملک کی قانون کے مطابق حکمرانی کو پارٹی کی ضوابط کے مطابق سیلف گورننس کے ساتھ مربوط کرنا چاہیے، تاکہ جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ضمانت فراہم کی جا سکے۔اس مقصد کے لیے پارٹی کے ضوابط اور ادارہ جاتی نظام کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، ان پر عمل درآمد یقینی بنانے اور غیر رسمی طور پر رائج ایسے قواعد و ضوابط کا خاتمہ کرنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے جو باضابطہ ضوابط کے متوازی چلتے ہیں۔یہ کہا گیا کہ جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدمی کے لیے پارٹی اور ریاست کے نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے پارٹی کمیٹیوں (پارٹی کے سرکردہ ارکان کے گروپس) کی جانب سے مجموعی نگرانی کو یقینی بنایا جانا چاہیے، انضباطی معائنے اور نگرانی کے لیے دوہری قیادت کے نظام کو بہتر بنایا جانا چاہیے، پارٹی کے اندرونی نگرانی کے نظام اور نگرانی کے دیگر ذرائع کے درمیان مزید ہم آہنگی اور مؤثر تعاون کو فروغ دینا چاہیے، جبکہ جامع نگرانی کے ایک مؤثر ذریعے کے طور پر معائنے کے کردار کو بھی بھرپور انداز میں بروئے کار لانا چاہیے۔اس بات پر زور دیا گیا کہ جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدمی پارٹی کے تمام ارکان کی مشترکہ سیاسی ذمہ داری ہے۔ پارٹی کی خود نگرانی اور سیلف گورننس سے متعلق ذمہ داریوں کے نظام کو کلیدی اہمیت دیتے ہوئے ایک مضبوط اور متحد نظام قائم کیا جائے گا، جس میں تمام فریق قریبی تعاون کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ، کارکردگی کے جائزے کے متعلقہ نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا تاکہ پارٹی کی خودنگرانی اور سیلف گورننس کی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا نہ کرنے اور اس حوالے سے سنگین مسائل پیدا ہونے کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کا سخت احتساب کیا جا سکے۔یہ نشاندہی کی گئی کہ اس کل رکنی اجلاس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عمل درآمد موجودہ وقت اور آئندہ مدت میں پوری پارٹی کے لیے ایک اہم سیاسی ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لیے اجلاس کے رہنما اصولوں کو مکمل طور پر سمجھنا، تنظیم اور قیادت کو مضبوط بنانا اور نمایاں مسائل کے حل کے لیے مستقل اور ٹھوس کوششیں کرنا ضروری ہے، تاکہ قرارداد میں طے کیے گئے تمام انتظامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔اس بات پر زور دیا گیا کہ رواں سال کے اختتام اور نئے سال کے آغاز کے موقع پر تمام شعبوں میں طے شدہ امور کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔ رواں سال اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف اور فرائض کی تکمیل اور پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دورانیے کا اچھا آغاز یقینی بنانے کے لیے استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے عمومی اصول پر عمل کیا جائے گا، نئے ترقیاتی فلسفے کو تمام شعبوں میں مکمل اور درست طور پر نافذ کیا جائے گا، ترقی کے نئے ڈھانچے کی تشکیل تیز کی جائے گی، میکرو پالیسیوں سے بھرپور اور مناسب استفادہ کیا جائے گا، اندرونی طلب کی صلاحیت سے مزید فائدہ اٹھایا جائے گا، اصلاحات اور کھلے پن کو مزید گہرا کیا جائے گا اور جدت کے ذریعے مسلسل اور اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ترقی کے ساتھ سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات آگے بڑھائے جائیں گے جن کے تحت عوامی خدمات سب کے لیے قابلِ رسائی ہوں، بنیادی ضروریات پوری کریں اور ضرورت مند افراد کو تحفظ فراہم کریں۔ اس کے ساتھ کام کی جگہوں پر تحفظ، آفات کی روک تھام، ان کے اثرات میں کمی اور امدادی سرگرمیوں، خوراک اور ادویات کے تحفظ اور سماجی استحکام سے متعلق امور میں بہتر نتائج حاصل کیے جائیں گے۔کارکردگی کا درست تصور قائم کرنے اور اس پر عمل کرنے کی مطالعاتی مہم کے نتائج کو مستحکم اور مزید وسعت دینے کے لیے تمام سطحوں پر قیادت کے نئے انتخابات کے دوران نئی راہبر ٹیموں، بالخصوص ان کے سربراہوں کی کارکردگی کے درست تصور سے متعلق تربیت کو مزید تقویت دی جائے گی، تاکہ انہیں عوامی خدمت کے تقاضوں کے مطابق محنت کے ذریعے عوام کے لیے کام کرنے کی ترغیب اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ اس ضمن میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے، عوام کو فائدہ پہنچانے، دانش مندانہ فیصلے کرنے اور ٹھوس و عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا جائے گا۔مرکزی کمیٹی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اکیسویں قومی کانگریس 2027 کی دوسری ششماہی میں بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ بتایا گیا کہ یہ کانگریس سوشلسٹ جدیدیت کو بنیادی طور پر حقیقت کا روپ دینے کے اہم مرحلے اور دوسرے صد سالہ ہدف کی جانب نئے سفر کے دوران منعقد ہوگی، اس لیے یہ پارٹی اور ملک دونوں کے لیے انتہائی اہم اجلاس اور غیر معمولی سیاسی اہمیت کا حامل ایونٹ ہوگا۔پوری پارٹی کو چینی عوام کو متحد کرتے ہوئے اور ان کی قیادت کرتے ہوئے ایک مشترکہ مقصد اور یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، تاکہ سوشلسٹ جدیدیت کو بنیادی طور پر حقیقت کا روپ دینے کا ہدف حاصل کیا جا سکے اور چینی طرز جدیدیت کے ذریعے ایک عظیم ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ الثانیہ کو تمام شعبوں میں آگے بڑھانے کے عمل میں مسلسل نئی پیش رفت کی جا سکے۔ اس کانگریس کے کامیاب انعقاد کی راہ ہموار کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں چانگ شینگ من کو مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا رکن منتخب کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے دستور کے مطابق مرکزی کمیٹی کی خالی نشستیں متبادل ارکان لو دونگ لیانگ، باؤ گانگ، شینگ شان پنگ، چھو ینگ پو، لو جون، چو تیان شو، چو گوو شیان، لیو جون، لیو جیے اور لیو چھیانگ کو شامل کرکے پُر کی جائیں گی۔اجلاس میں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کی ان رپورٹوں پر غور کیا گیا اور انہیں منظور کر لیا گیا، جن میں ما شینگ روئی، لان تھیان لی، لیو جیان چھاؤ، وانگ لی شیا، جن ژوانگ لونگ، لئی فان پی، ای ہوئی من، وانگ شیانگ شی، سن شاؤ چھنگ، لی یون زے، فئی دونگ بن، وو شینگ ہوا، یو جیان فینگ، یوان جیے، ژانگ ژونگ یانگ، وین گانگ، جن دونگ ہان اور فانگ ہونگ وے کی جانب سے نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق تفصیلات شامل تھیں۔اسی طرح مرکزی فوجی کمیشن کی ان رپورٹوں پر بھی غور کیا گیا اور انہیں منظور کر لیا گیا، جن میں چانگ یوو شیا، لیو زن لی، وانگ رن ہوا، لیو چھینگ سونگ، ہوانگ منگ، لی چھیاؤ منگ، لی وے، چانگ ہونگ بنگ، وانگ ہائی جیانگ، ژانگ لِن، وانگ پنگ، لیو فا چھنگ، یانگ چھینگ، ژونگ شاؤ جون، ژاؤ شیاو ژے اور فانگ یونگ شیانگ کی جانب سے نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق تفصیلات شامل تھیں۔اجلاس میں سیاسی بیورو کے ان سابقہ فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی جن کے تحت ما شینگ روئی، ژانگ یو شیا، لیو ژن لی، لان تھیان لی، لیو جیان چھاؤ، وانگ لی شیا، جن ژوانگ لونگ، لئی فان پی، ای ہوئی من، وانگ شیانگ شی، سن شاؤ چھنگ، وانگ رین ہوا، لیو چھینگ سونگ، ہوانگ منگ، لی چھیاؤ منگ، لی وے، ژانگ ہونگ بنگ، وانگ ہائی جیانگ، ژانگ لِن، وانگ پنگ، لیو فا چھنگ، یانگ چھینگ، ژونگ شاؤ جون، ژاؤ شیاو ژے، فئی دونگ بن، وو شینگ ہوا، یو جیان فینگ، یوان جیے، ژانگ ژونگ یانگ، وین گانگ، جن دونگ ہان، فانگ ہونگ وے اور فانگ یونگ شیانگ کو پارٹی سے خارج کیا گیا تھا، جبکہ لی یون زے کو پارٹی کے اندر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔اجلاس میں پارٹی کے تمام ارکان پر زور دیا گیا کہ وہ کامریڈ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے گرد مزید مضبوطی سے متحد ہوں اور نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریے پر مکمل عمل درآمد کریں۔ عزم و لگن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدم رہیں اور پارٹی کی نگرانی، نظم و نسق، ترقی اور مضبوطی کے عمل میں مسلسل نئی پیش رفت کریں۔ اس کے ساتھ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے چینی عوام کو متحد کرتے ہوئے ان کی قیادت کریں، تاکہ چین کو تمام شعبوں میں ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور چینی طرز جدیدیت کے ذریعے قومی نشاۃ الثانیہ کو ہمہ گیر انداز سے آگے بڑھانے کے لیے مسلسل جدوجہد کی جا سکے۔