دیوالی کے پٹاخوں سےگھر کی بالکنی میں آگ لگ گئی، اداکار گُرفتح پیرزادہ شدید برہم

دیوالی کے پٹاخوں سےگھر کی بالکنی میں آگ لگ گئی، اداکار گُرفتح پیرزادہ شدید برہم
فائل فوٹو

دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی وجہ سے گھر کی بالکنی میں آگ لگنے پر اداکار گُر فتح پیرزادہ شدید برہم ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی وجہ سے آگ لگنے کے مختف واقعات رپورٹ ہوئے اور ایسا ہی ایک واقعہ اداکار گُر فتح پیرزادہ کے ساتھ بھی پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار ممبئی میں 3 منزلہ عمارت میں رہائش پذیر ہیں، دیوالی کے موقع پر جلائے جانے والے پٹاخوں کی وجہ سے ان کے گھر کی بالکنی میں آگ بھڑک اٹھی۔

دیوالی کے پٹاخوں سےگھر کی بالکنی میں آگ لگ گئی، اداکار گُرفتح پیرزادہ شدید برہم
فوٹو سوشل میڈیا

اس حوالے سےگُرفتح پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور اپنی اسٹوری پر لکھا کہ دیوالی کی شام پٹاخوں سے ان کے گھر کی پوری بالکنی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک کمرہ بھی متاثر ہوا۔  

انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ پورا شہر جل رہا ہے اور گیس کا چیمبر بن چکا ہے۔

اداکار نے حالات سے آگاہ کرنے کیلئے  اپنی اسٹوری میں ممبئی پولیس کو بھی ٹیگ کیا۔

DATE . 1O/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top