بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اچانک سر منڈوالیا، مداح حیران

بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اچانک سر منڈوالیا، مداح حیران
فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اپنی آنے والی نئی سیریز کے کردار کیلئے سرمنڈوالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہما قریشی بھارت کے سیاسی ڈرامے’مہارانی سیزن 5′ میں رانی بھارتی کا کردار کررہی ہیں جس کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

پرومو میں اداکارہ کو دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے جس کی وجہ ہما قریشی کا نیا لُک ہے کیونکہ انہیں پرومو میں گنجا دکھایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ہما قریشی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کردار کیلئے اپنا سر منڈوالیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ گنجا ہونا ایک ایسا تجربہ تھا جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا، البتہ یہ ایک بڑا فیصلہ تھا لیکن وہ یہ دیکھنے کے لیے پرجوش تھیں کہ اس تبدیلی سے ان کی اداکاری پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سیزن 5 واقعی لوگوں کو حیران کردے گا، ایک اداکار کے طور پر مہارانی کا ہر سیزن کچھ نیا لے کر آتا ے، لیکن یہ سیزن خاص ہے، اس سیزن کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔

DATE . 12/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top