سی پی سی کے ضوابط کی ادارہ جاتی تعمیر کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مسلسل آگے بڑھایا جائے، چینی صدر بیجنگ () چین کے صدر جن پھنگ نے حال ہی میں سی پی سی کے ضابطوں کے معاملات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں اور اس بات پر زور دیا کہ نئے سفر میں ضابطوں کے مطابق پارٹی کی حکمرانی کو سی پی سی کے انتظام کے بنیادی طریقے کے طور پر برقرار رکھا جائے ، سی پی سی کے ضوابط کی ادارہ جاتی تعمیر کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مسلسل آگے بڑھایا جائے اور نظام پر عمل درآمد نیز سی پی سی کے ضوابط کو ملک کے قوانین و ضوابط کے ساتھ بہترانداز میں مربوط کرنے پر زیادہ توجہ دی جائے۔ چین میں پارٹی ریگولیشنز پر قومی کانفرنس 24 سے 25 تاریخ تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے سیکرٹری چائی چھی نے کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔