آئی ایل ٹی ٹوئنٹی ،کوالیفائرون میں کل ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمیریٹس مد مقابل ہوں گے

News Image

دبئی:انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے لیگ مرحلے کے تمام میچز مکمل ہو گئے ہیں۔کوالیفائرون میں کل ڈیزرٹ وائپرز کا مقابلہ ایم آئی ایمیریٹس سے ہوگا۔ ایونٹ کے 30ویں میچ میں ابو ظبی نائیٹ رائیڈرز نے گلف جائنٹس کو شکست دیکر پلے آف کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ایلیمینیٹر میں ابو ظبی نائیٹ رائیڈرز کی ٹیم یکم جنوری کو دبئی کیپٹلز سے ٹکرائے گی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نائیٹ رائیڈرز نے جائنٹس کو 32رنز سے شکست دی۔ نائیٹ رائیڈرز نے20اوورزمیں ایک وکٹ پر 179رنزبنائے۔مائیکل پیپر83رنزبناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4چھکے اور 6چوکے شامل تھے۔ فل سالٹ نے 4چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 72رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ گلف جائنٹس کی جانب سے واحد وکٹ ایان افضل خان نے حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں گلف جائنٹس کی ٹیم 9وکٹوں پر147رنز ہی بناسکی۔صرف تین بلے باز ڈبل فگر تک پہنچ سکے، معین علی کے79رنز بھی ٹیم کو کامیابی دلانے کےلئے ناکافی ثابت ہوئے۔نائیٹ رائیڈرز کی جانب سے آندرے رسل نے3، سنیل نارائن اور جیسن ہولڈر نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے میچز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں ۔

DATE ./ Dec/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top