آئی ایم ایف کا پاکستان سے مالیاتی استحکام لانے اور بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مالیاتی استحکام لانے اور بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کم کرنے کا مطالبہ
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کیا جائے گا، پاکستانی حکام کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان مالیاتی استحکام اور بڑھتے ہوئےگردشی قرضے کم کرے۔

بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ کے پیشِ نظر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف مشن نے پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مسلسل بنیادوں پر مالیاتی استحکام کے لیے اقدامات کریں، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کے عفریت کو قابو میں لائیں اور پئیٹرولیم لیوی میں کمی کی تجویز کی صورت میں متبادل ذرائع سے آمدن حاصل کرنے کے طریقے تلاش کریں۔

پاکستانی فریق نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی کہ جاری خلیجی جنگ کے آغاز کے باوجود ساختی اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کیا جائے گا، تاہم معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈیز بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

DATE . 30/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top