
دبئی:آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ کا 16 واں ایڈیشن نمیبیا اور زمبابوے میں 15 جنوری سے 6 فروری 2026 تک کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں شامل 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 41 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے روز بھارت کا مقابلہ امریکہ ، زمبابوے کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ جبکہ تنزانیہ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔پاکستان انڈر19ٹیم اپنا پہلا میچ16جنوری کوانگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
DATE . Nov/26/2025


