
آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی ہے۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا گیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں قومی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 38اعشاریہ3 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔رامین شمیم 23 اور کپتان فاطمہ ثناء 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ منیبہ علی 17، سدرہ نواز 15 اور عالیہ ریاض 13رنز بنا سکیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شورنا اختر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ماروفہ اختر اور ناہیدہ اختر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش نے ہدف 31 اعشاریہ ایک اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ رابعہ حیدر نے 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ نگار سلطانہ نے 23اور ’’سبھانا موستری‘‘ نے 24رنز سکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء، ڈیانہ بیگ اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
DATE . Oct/4/2025