آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کی 15رکنی خواتین ٹیم کا اعلان

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کےلئے پاکستان کی 15رکنی خواتین ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
فاطمہ ثنا پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گی۔اوپنر شوال ذوالفقار کی 16 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔چھ ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ایونٹ 9 سے19 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا، ایونٹ میں میزبان پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ سنگل لیگ راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ایونٹ کے 15میچز قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top