
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرکیلئے لاہور میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔
تربیتی کیمپ کے ساتویں روزخواتین کھلاڑی آج قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیلیں گی۔خواتین ٹیموں کے درمیان میچ ڈے نائٹ ہوگا۔تربیتی کیمپ 30 مارچ تک جاری رہے گا۔ورلڈ کپ کوالیفائر کےلیے پاکستان کی 15رکنی خواتین ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔فاطمہ ثناء قومی خواتین ٹیم کی قیادت کریں گی۔۔چھ ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ایونٹ 9 سے19 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ میں میزبان پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔۔۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پہلا میچ میں پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔
DATE . Mar/28/2025