آرمی چیف اور اہم حکومتی شخصیات کا گرین پاکستان انیشیٹوکی مختلف سہولیات کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی و صوبائی حکومت کی اہم  شخصیات آج خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گرین پاکستان انیشیٹو کی سہولیات کا دورہ کریں گے ۔تقریب میں وفاقی وزراءاحسن اقبال ،مصدق ملک،رانا تنویرحسین اورمریم نواز   سمیت دیگر اہم شخصیات  بھی شرکت کریں گی۔دورے میں  جی پی آئی کےسمارٹ ایگری فارم ، گرین ایگری مال اورتحقیقی سہولت مراکز کا افتتاح کیا جائے گا ۔جی پی آئی کی جانب سےکارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔زرعی شعبے کی ترقی و  جدت سے آگاہی کیلئےحکومتی شخصیات ماڈل فارمز کے دورے بھی کریں گی۔پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کیے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے آگاہی فراہم کریں گے ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top