دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن برازیل کے فیلیپ ٹولیڈو نےسرفنگ ایونٹ ’ گولڈ کوسٹ پرو‘ اپنے نام کرلیا۔خواتین میں ہوائی کی ’بیٹیلو ساکورا جانسن‘ نے کیریئر کا پہلا ورلڈ چیمپئن شپ ٹور ایونٹ جیت لیا۔آسٹریلیا میں ہونے والے ایونٹ کے مینز فائنل میں فیلیپ ٹولیڈو نے مقامی وائلڈ کارڈ سرپرائزر ’جولین ولسن‘ کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔فائنل میں دونوں سرفرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹولیڈو 17.60 پوائنٹس کے ساتھ پوڈیم پر سرفہرست رہے۔ ولسن اعشاریہ چار پوائنٹس کے فرق سے رنر اپ رہے۔خواتین فائنل میں ہوائی کی 20 سالہ بیٹیلو ساکورا جانسن نےآسٹریلوی تجربہ کار’ سیلی فٹزگبنز کو مات دی۔ جانسن نے 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
Date . May/12/2025