
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج سے لارڈز میں شروع ہورہا ہے۔
مقابلہ دن 2بجکر تیس منٹ پر پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔دونوں ٹیمیں ورلڈ چیمپئن شپ سائیکل 2023 سے 2025کے دوران بہترین رہیں۔جنوبی افریقہ نے 12میچ کھیل کر 8جیتے اور3ہارے۔ایک میچ ڈرا ہوا۔آسٹریلیا نے 19میں سے 13میچ جیتے،4ہارے اور 2ڈرا ہوئے۔آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔2023کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر اعزاز حاصل کیا تھا۔2021کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہراکر جیتی تھی۔
DATE . JUN/11/2025