
کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ آئندہ برس کے اوائل میں آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے
آن لائن نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ امید ہے یہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کا اچھا دورہ ہو گا ، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا ایک اہم حصہ ہے ،ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان اور آسٹریلیا کی آپس میں اچھی بات چیت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید سیریز کے لیے مواقع تلاش کرنا ہیں جو یقینی طور پر ہم کریں گے، ہم پاکستان میں سیریز کھیلنا چاہیں گے، 2022 میں طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا جو انتہائی شاندار رہا۔
سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ہم بگ بیش لیگ میں زیادہ سے زیادہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے ,پاکستان کے کھلاڑیوں کی کمیونٹی میں بہت مقبولیت ہے. ہماری کوشش ہے کہ پوری دنیا سے بی بی ایل کے لئے کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کریں .
اگر پاکستان کے کھلاڑی آتے ہیں تو یقینی طور پر وہ یہاں لطف اندوز ہوں گے .ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ
پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوالے سے اس وقت بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے بی بی ایل کے اگلے ایڈیشن کے لئے چند کھلاڑیوں کی توجہ ضرور حاصل کریں گے-
DATE . JUN/42025