آندھی اور بارش:وزیر اعلیٰ پنجاب کا حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

News Image

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حالیہ آندھی اور بارش کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ضلع سیالکوٹ میں نہر میں ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور نہروں میں نہانے پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر پٹرولنگ کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے شدید آندھی کے دوران خطرناک صورتحال پیدا کرنے والے بڑے سائن بورڈز کے فوری طور پر ہٹانے کا حکم بھی دیا۔ ساتھ ہی سولر پینلز کی تنصیب میں پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے، نشیبی علاقوں سے جلد از جلد پانی کی نکاسی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام بروئے کار لا رہی ہے۔

DATE . June/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top