آکلینڈ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی ٹیم کی جانب سے ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے اننگز کا آغاز کیا، تو فن ایلن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ٹم سیفرٹ نے19رنزبنائے۔ڈیرل مچل 17اور جیمز نیشم 3رنزبناکر چلتے بنے۔مارک چاپ مین 6رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔ مچل ہئے 9اور کائل جیمیسن صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد علی اور جہانداد خان کی جگہ عباس آفریدی اور ابرار احمد کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔پانچ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

DATE . Mar/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top