اباڑہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن عباس خان شہید کی نماز جنازہ پشاور میں ادا

News Image

پشاور:خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں آپریشنل ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن عباس خان شہید کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی

نماز جنازہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا، کور کمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور سینیئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔


کیپٹن عباس خان شہید ۔کا جسدِ خاکی آبائی علاقہ کو روانہ کر دیا گیا جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے۔

دفاع وطن کیلئے شہداءکی لازوال قربانیاں سیکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم کو مزیدتقویت دیتی ہیں۔

DATE . Feb/5/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top