ابوظہبی میں فروری 2025 میں دو بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹس منعقد ہوں گے

ابوظہبی۔11دسمبر (اے پی پی):ابوظہبی سپورٹس کونسل ،بین الاقوامی سائیکلنگ یونین کے تعاون سےآئندہ سال فروری 2025 میں دو اہم بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق ابوظہبی فروری 2025 میں دو اہم سائیکلنگ ایونٹس کی میزبانی کرے گا جن میں ’’یو اے ای ٹور ویمن‘‘ اور ’’یو اے ای ٹور ‘‘شامل ہیں ۔یو اے ای ٹور ویمن 6 سے 9 فروری تک، جبکہ یو اے ای ٹور 17 سے 23 فروری تک منعقد ہوگا۔یہ دونوں بین الاقوامی مقابلے دنیا کے بہترین خواتین اور مرد سائیکلسٹس کی شرکت کے ساتھ دلچسپ اور چیلنجنگ مقابلے پیش کریں گے۔

یو اے ای ٹور ویمن کی تیسری ایڈیشن، جو مشرق وسطیٰ میں یو سی آئی ورلڈ ٹور سیریز کا واحد بین الاقوامی سائیکلنگ ریس ہے، چار مراحل پر مشتمل ہوگی۔ یہ ریس ابوظہبی، العین، الظفرہ کے علاوہ دبئی کے علاقوں میں ہوگی۔یہ ایونٹ خطے میں خواتین کی سائیکلنگ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں کئی بین الاقوامی خواتین ٹیموں کی شرکت دیکھنے کو ملے گی۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے یو اے ای کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔

– Advertisement –

یو اے ای ٹور کی ساتویں ایڈیشن، جو مشرق وسطیٰ میں یو سی آئی ورلڈ ٹور سیریز کا واحد بین الاقوامی سائیکلنگ ریس ہے، 17 سے 23 فروری 2025 کے درمیان منعقد ہوگی۔ یہ ریس سات مختلف مراحل پر مشتمل ہوگی، جن میں پہاڑی، صحرائی اور شہری راستے شامل ہیں، جو یو اے ای کی جغرافیائی اور ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔یہ ایونٹ ملک کے منفرد سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور اس کے جدید ترین انفراسٹرکچر کو دنیا کے بڑے کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کے لیے موزوں ثابت کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

DATE .DEC /11/2024

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top