ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں احمدزئی وزیر کے قبائلی عمائدین کی آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے ساتھ وانا میں ملاقات کی۔ملاقات میں میجر جنرل مہر عمر خان ، آئی جی ایف سی خیبر پختون خواہ (ساؤتھ) نے قیام امن کیلئےاحمدزئی قبائلی مشران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔شرکاء کو علاقے میں امن و امان ، سیکورٹی ، ترقی اور تعلیم کے فروغ کیلئےکیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔قبائلی عمائدین نے بارڈر کراسنگ کیلئے ون ڈاکومنٹ ریجیم کو تسلیم کرتے ہوئے درخواست کی کہ عوام کو پاسپورٹ بنانے میں سہولت دی جائے۔اس موقع پر جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے فوج اور ایف سی کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا
DATE, DEC/14/2024