اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع
فوٹو: فائل 

پاکستان کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔

اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکی اور بیٹے اور شوہر کے ساتھ کئی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

اقرا عزیز نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہم جلد 4 ہونے جارہے ہیں’۔

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے ہاں کر دی تھی۔

پھر جوڑے نے دسمبر 2019 میں شادی کی اور دونوں کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

DATE . Nov/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top