اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کے گھر بیٹے کی پیدائش

اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کے گھر بیٹے کی پیدائش
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسٹار جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا جہاں انہوں نے مداحو ں کو بتایا کہ نومولود کا نام  ’سید ازمر حسین کمال گیلانی‘ رکھا ہے۔

اداکار امیر گیلانی نے اسپتال سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اپنے بیٹے کے نام ‘ازمر ‘کا مطلب ‘شیر’ بتایا ہے۔

امیر گیلانی کی ویڈیو میں انہیں نومولود بیٹے کے کانوں میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی شادی فروری 2025 میں ہوئی تھی۔

DATE . 26/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top